وزیراعظم کا بیان 2ماہ میں مہنگائی کم ہو گی، بیان پرکتنے فیصد پاکستانیوں کو یقین، سروے

30  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم کا یہ بیان دو ماہ میں مہنگائی کم ہو گی ، پلس کنسلٹنٹ نے نئے سروے جاری کیا ہے کہ پرکتنے فیصد پاکستانیوں کو یقین کہ دو ماہ مہنگائی کم ہو جائے گی۔

نتائج کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں نے ایک یا دو ماہ میں مہنگائی میں کمی آنے کے وزیر اعظم کے بیان پر یقین کرنے سے انکار  کر دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے کے مطابق  15فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم پر مکمل بھروسہ کرنے کا کہا جبکہ حکومت کی جانب سے معاشی بحران سے نکلنے کے دعوے پر بھی ہر 10 میں سے6 پاکستانی یعنی 56 فیصد پاکستانیوں کو اعتبار نہیں ہے۔

وزیر اعظم کی کارکردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح میں 10 فیصد کمی آئی اور 41 فیصد عوام نے عمران خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 18 فیصد افراد وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نظر  آئے۔

 پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے میں وزیر اعظم کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن افراد کی شرح خیبرپختونخوا میں 29 فیصد نظر آئی جب کہ جولائی 2021 میں یہ شرح 50فیصد تھی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved