ضروری معلومات،عمرہ زائرین کس طرح گھر بیٹھے مکہ اور مدینہ میں رہنے کا انتظام کرسکتے ہیں ؟

30  جنوری‬‮  2022

عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایک ایسی ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے مکہ میں رہنے کا انتظام کرسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے خوش قسمت افراد کی سہولیت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک ایپ لانچ کی ہے جس کے ذریعے زائرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی دیگر سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا کہ جو عمرہ زائرین ہوٹلوں میں کمرہ، سفر کے لیے ٹرانسپورٹ اور مختلف سہولتیں حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ’’ اعتمرنا ایپ‘‘ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل کے کمرے، بک کرانے سمیت مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ’حجز خدمہ‘ میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے جس سے ان تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست سامنے آجائے گی جس سے زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ کے سفر میں میں کمرے اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔
خیال رہے اس سے قبل اس ایپ کے ذریعے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved