رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ نوٹس لے،قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو فیصلے عدالتیں کریں گی، فرخ حبیب

30  جنوری‬‮  2022

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر پے در پے حملے ہورہے ہیں،عدالت نوٹس لے۔

فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نےکل وہی بیان دیا جو پہلے نہال ہاشمی نے دیا، دانیال عزیز نے دیا، یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھے بھی نہیں، کیا ایسے ماحول میں پاکستان کی عدالتیں آزادانہ ماحول میں کام کر سکتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے، دھمکیوں سے ثابت ہوتا ہے آپ نے چوری اور منی لانڈرنگ کی۔وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ مسرور انور نے شہبازشریف کے اکاؤنٹ کے اربوں روپے جمع کرائے، اداروں کو دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا، ان سے جواب مانگیں تو اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شہبازشریف کے اکاؤنٹس کی تمام رسیدیں موجود ہیں، شہبازشریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کی کرپشن پر کوئی پوچھ گچھ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف درست فرماتےہیں دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی، حواری اور چمچے بتائیں چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کیسے آئے، شہبازشریف ہمت کرکے بتائیں مقصود چپڑاسی کون ہیں؟

انکا کہنا ہے کہ 16ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پکڑی گئی، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے جمع کرائے گئے، شہبازشریف کےخلاف ساڑھے 7ارب کا ٹی ٹی اسکینڈل ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاپڑ والے کے نام پر لندن سے ٹی ٹیز آرہی تھیں، ٹی ٹیز کا پیسہ شہبازشریف استعمال کررہے تھے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کل دھمکیاں دیں، عدالت رانا ثنااللہ کے بیان کا نوٹس لے، سپریم کورٹ نے انہیں سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کہا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved