بگ باس 15 کے امیدوار ابھیجیت کی سلمان خان کو دھمکیاں

30  جنوری‬‮  2022

بگ باس 15 کے امیدوار ابھیجیت بیچوکلے کو گزشتہ قسط میں کم ووٹوں کے باعث سیزن کے فنالے کی دوڑ سے باہر نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کو دھمکیاں دی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیجیت بیچوکلے کا کہنا تھا کہ سلمان خان سمجھتا ہے کہ بگ باس شو وہ چلاتے ہیں۔ اس کے پہلے 14 سیزن انہوں نے کئے ہوں گے، لیکن یہ پندرہواں سیزن میرا ہے۔ وہ اس سیزن میں مجھ سے چھوٹے پڑ گئے ہیں۔

ابھیجیت نے کہا کہ سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، لیکن میں کیا ہوں، یہ میں اسے جلد بتاؤں گا۔ میں اس جیسے 100 سلمان خان لا کر گلی میں کھڑے کر دوں گا۔

ابھیجیت بیچوکلے کا مزید کہنا تھا کہ شو کے دوران اگر کوئی بھی مجھے پیار دیتا تھا تو سلمان خان کود پڑتے تھے، میں نے اسی وجہ سے شو چھوڑنا چاہا تو انہوں نے خود روک لیا۔ انہیں میری ضرورت تھی اس لئے میں بگ باس میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان ابھی انڈے میں ہے اور وہ اس سے باہر آنا چاہتا ہے۔

ابھیجیت کا مزید کہنا تھا کہ پہلے پنجرے میں ایک باغ تھا اس لئے سلمان خان شکاری کو گھما رہا تھا، لیکن اب باغ پنجرے سے باہر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ بگ باس سیزن 15 کی تمام خواتین امیدواروں نے بھی ابھیجیت کے انداز گفتگو اور غیر اخلاقی رویے کی شکایات کی تھیں۔

ابھیجیت بیچوکلے مراٹھی انڈسٹری کے اداکار ہیں، اور مراٹھی بگ باس سیزن 2 کے فاتح  بھی رہ چکے ہیں۔ ابھیجیت کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے معروف سیاست دان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved