کورونا ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا شدید احتجاج، کینیڈا کے وزیراعظم خفیہ مقام پر منتقل

30  جنوری‬‮  2022

کورونا ویکسی نیشن کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے شدید احتجاج کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے، جس کے ردعمل میں  ڈرائیوروں نے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ہزاروں ٹرک ڈرائیور کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں جمع ہو چکے ہیں، جن میں سے بعض ڈرائیورز اپنے ٹرکوں کے ہمراہ احتجاج میں شریک ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 2700 سے تین ہزار ٹرک اوٹاوا میں پہنچ چکے ہیں، اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج اب پورے ملک میں پھیل چکا ہے، اور پولیس حکام کی جانب سے تشدد کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے دارالحکومت میں بڑے احتجاج کے بعد حفظ ما تقدم کے طور پر وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شروع ہونے والے اس احتجاج کے متعلق کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس احتجاج میں شریک افراد کے نظریات ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف یورپی ممالک کو بھی کورونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے فیصلوں پر شدید عوامی احتجاج کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved