عرب فوجی اتحاد کے یمن میں فضائی حملے، 90 حوثی باغی ہلاک

30  جنوری‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے صوبے مارب میں مختلف فضائی حملوں کے دوران ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء کے 90 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق یمن کے شمالی صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 فضائی حملے کئے گئے ہیں، جس کے دوران حوثی ملیشیاء کے90 اراکین ہلاک اور ان کی 13 فوجی گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کے امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پر حملوں کے بعد عرب اتحاد کی یمن میں کاروائیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا نے بھی ستمبر2021ءکے بعد سےیمن کے شمال میں حکومت کے آخری گڑھ صوبہ مارب کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

عرب اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے کی جانے والی فوجی کاروائیوں میں عام شہریوں کی جان اور املاک کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کئے جاتے ہیں، جبکہ حوثی ملیشیاء عام شہریوں پر بھی حملے کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved