شمالی کوریا کا آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

19  اکتوبر‬‮  2021

شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

شمالی کوریا نے آبدوز سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آئی، جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جارہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے اب جنوبی کوریا کی جانب سےیہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس با ر شمالی کوریا نے آبدوز سے میزائل کاتجربہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے لیکن اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved