بلاول بھٹو اسلام آباد آئیں،مطلع صاف ہوگا،اپوزیشن کے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید

31  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف شوق سے نہیں جاتے، معیشت کو کھڑا کرنے کیلئے جایا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو کے اسلام آباد آنےسےمطلع ابرآلودنہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان کواسلام آبادآنےکاشوق ہے، مولانافضل الرحمان اسلام آبادآنےکاشوق پوراکرلیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدیگرارکان کوحالات کی سنگینی کااندازہ ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ چین کوپاکستان کےآئی ایم ایف کےپاس جانےپرکوئی اعتراض نہیں،آئی ایم ایف کےپاس جاناہماری مجبوری ہے، ڈاکواحتساب کےشکنجےمیں ہونگےتوآئی ایم ایف سےجان چھوٹےگی۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ عدم اعتماد کی بات کرنےوالوں کوپتا ہوناچاہیےبندےلانےہوتےہیں،لانگ مارچ اوردھرنےسےکچھ حاصل نہیں ہوگا،کابینہ میں ایمرجنسی اورصدارتی نظام پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نےکل 5 بےگناہ کشمیریوں کوقتل کیا،مقبوضہ کشمیروالےآسمان یا پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں، 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرجوش وجذبےسےمنائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے ، بی این اے،ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کا مل کرمقابلہ کرینگے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پہلےہی کہاتھااسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سےمنظورہوگا، اپوزیشن کے15 ارکان عمران خان کےساتھ ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم 3 فروری کودورہ چین کیلئےجارہےہیں، دورےسےخطےکےمستقبل کےمعاملات میں پیشرفت ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved