اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکومت کو اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت

31  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت کو لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے گھر پر سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کردیا۔

احتساب عدالت نے تبسم اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے درخواست دائر کی تھی۔سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے۔

اہلیہ اسحاق ڈار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔ احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved