احسن اقبال کے گیلانی پر وار، انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی

1  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ گیلانی کو اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی۔

حسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ میں اربوں روپےکاگھپلہ کیاگیا،ثاقب نثاربتائیں انہوں نےصادق وامین کیسےقراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے بیرونی اشاروں پرملک کوتباہ کردیا، عمران خان کی آمدن سوا لاکھ سےایک کروڑکیسےہوگئی؟ عمران خان غیرملکی تحفوں کی تفصیلات کیوں نہیں بتارہے؟ عمران خان بتائیں فارن فنڈنگ کاپیسہ کس کی جیب میں گیا؟

احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نےاسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کوتحفےمیں دیدیا ہے، معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کی جھولی میں پھینک دی، اب توہم قازقستان کےبھی مقروض ہونے والے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اپنی مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک بل ایوان میں بلڈوز کیا جس پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved