سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ میں کنجوس ہوں مگر مجھ سے زیادہ پارٹی میں کنجوس ہیں۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ کبھی کبھار باتھ روم میں گانا گاتا ہوں، 5 سال گانا سیکھا پھر بھی نہیں سیکھا۔
مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ میں کنجوس ہوں لیکن شاہد خاقان عباسی مجھ سے بھی زیادہ کنجوس ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی دونوں نااہل ہیں مگر پی ٹی آئی زیادہ نااہل ہے جب کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں۔
دوران پروگرام نواز شریف سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف صرف لگاتے ہیں کھاتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کرپٹ نہیں ہیں، علی زیدی اور حماد اظہر دونوں کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔