بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، عثمان بزدار

1  فروری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی منصوبے شروع کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور میں ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بہاولپور ڈویژن کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔

ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی کا بہت بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یہ اقدام بہاولپور ڈویژن کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  ڈویژن میرے دل کے قریب ہے، انکے عوام کی فلاح و بہبود بہت عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے مسائل ترجیحی بنیادجو ں پر حل کروں گا، ماضی میں شوبازی ہوتی رہی عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی منصوبے شروع کیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved