قطر کا طالبان کے ساتھ کابل سے چارٹر پروازوں کے دوبارہ آغاز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ایک انٹرویومیں اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر قطر ائیر ویز کابل کیلئے ہفتے میں 2 پروازیں چلائے گی۔
قطری حکام کا کہنا ہے کہ ان پروازوں کے ذریعے امریکہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں کے انخلا کیلئے مدد ملے گی جبکہ یہ پروازیں انسانی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔
یاد رہے کہ 29 جنوری 2022ء کو قطر اور ترکی کا طالبان کے ساتھ کابل ائیر پورٹ کی سیکیورٹی و نظم و نسق سنبھالنے کیلئے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق کابل ائیر پورٹ کا انتظامی طریقہ کار سنبھالنے کیلئے ترکی اور قطر نے سیکیورٹی کےمرتب کردہ فریم ورک پرآمادگی کا اظہار کیا تھا اور ہ مالی اخراجات سے منسلک دیگر معاملات کو طے کرنے کیلئے فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔