برطانوی رکن پارلیمنٹ کو کس نے قتل کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

19  اکتوبر‬‮  2021

برطانوی رکن پارلیمنٹ پر حملہ کرکے اسے قتل کرنیوالا 25سالہ نوجوان صومالی وزیراعظم کے سابق مشیر کا بیٹا نکلا۔

تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے برطانوی شہریت رکھنے والے 25 سالہ بیٹے علی حربی علی نے ہی برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو کے 17 وار کر کے قتل کیا ہے ۔ علی حربی اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کی حراست میں ہے۔

برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے حلقہ کے ووٹروں کے بیچ موجود تھے اور ان کی گزارشات سن رہے تھے۔۔ پولیس نےقاتل کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

تفتیشی اداروں نے زیر حراست نوجوان کی شناخت اور جائے وقوعہ کے قریب گھومنے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔ نوجوان کی شناخت علی حربی کے نام سے ہوئی ہے جو صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کا بیٹا ہے۔

صومالوی وزیراعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے بیٹے علی کلان کی برطانیہ میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بیٹے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی طور پر کیا گیا قتل تھا۔  تاحال علی حربی کے کسی شدت پسند جماعت سے منسلک ہونے یا کسی سے ہدایات لینے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved