اے ایس ایف نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دوحہ جانیوالے مسافر سے حشیش برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آبادایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانیوالے مسافر شاہ زیب سے حشیش برآمد کرلی ، ملزم نے مٹھائی کے اندر حشیش چھپا رکھی تھی۔
حکام نے بتایا کہ ملزم نے امنشیات بھرے کیپسول نگلنے کا انکشاف بھی کیا ہے ، جس کے بعد اے ایس ایف نےملزم کو اےاین ایف کےحوالےکردیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے پیٹ سے کیپسول نکالے جائیں گے۔
دوسری جانب اے این ایف حکام کے مطابق شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوہا جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی، جب کہ ملزم کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، جسکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔