وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مدر اینڈ چائلڈ پراجیکٹ پر 3 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کی ایمرجنسی او را وپی ڈی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی او را وپی ڈی بلاک پراجیکٹ پر 3 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ اسپتال میں ڈائیگناسٹک ایمجنگ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔
ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر 200 بیڈز پر مشتمل "انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی" اسی سال فنکشنل ہو جائے گا اور انشاء اللہ ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے ساتھ بلوچستان کے ملحقہ اضلاع کے شہریوں کے لیے بھی ایک بڑی نعمت ثابت ہو گا pic.twitter.com/d1neVw8kdR
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) February 2, 2022
دوسری جانب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ بھی کیا۔