بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

3  فروری‬‮  2022

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے ناکام بنانے پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور، نوشکی، بلوچستان میں دہشتگرد حملے ناکام بنائے، قوم ہماری حفاظت کرنے اور قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔ پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved