وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں پاک فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، نوشکی میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار جوان شہید ہوئے، پنجگور میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔
3 جنوری2022
پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں
پر اہم پیغام جاری.@OfficialDGISPR @GovtofPakistan @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/q4wcxuw6XT— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2022
وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔