سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام میں بچوں کے داخلے سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے 12 سال سے زائد عمر کے کورونا ویکسینیٹڈ بچوں کو مسجد الحرام جانے کی اجازت دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔