نواز شریف خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا، فیصل جاوید

3  فروری‬‮  2022

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہے، ان کی منزل جیل ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے پر خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، ان کے جھوٹوں کی فہرست موجود ہے، نواز شریف نے ہمارے دھرنے پر جھوٹ بولا کہ ہم نے فوج کو ثالثی کا نہیں کہا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کا ایک اور جھوٹ کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں وہ بھی سامنے آ گیا، ان کے خلاف کرپشن کیس عدالتوں میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ساراکام عمران خان نے نہیں کرنا، نواز شریف کے پاس لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے آج بھی دکھا دیں، حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے جو ممکن ہوا وہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی، نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved