ٹی ایل پی نے پارٹی سربراہ سعد رضوی کی تقریب ولیمہ کیلئے کارکنان کو دعوت عام دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ آج بارات لیکر اٹک پہنچے، جہاں ان کا ماموں کی بیٹی سے نکاح پڑھایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ ٹی ایل پی کو ولیمے کیلئے لاہور کے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعد رضوی کے ولیمے کی تقریب 6 فروری کو ہو گی، جس کیلئے خصوصی کارڈز بھی تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع ٹی ایل پی کے مطابق قیادت کی جانب سے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے کارکنان کو دعوت عام دی گئی ہے۔