الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم

3  فروری‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو براہ راست حکم میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کیلئے سٹی میئرکے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، انہیں  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلع بدرکیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی وزیر خود داخل ہوں تو انہیں  زبردستی ضلع بدر کر دیا جائے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کیا ہے، اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھائی کی انتخابی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کیا تھا، اور انہیں الیکن کمیشن میں طلب کیا گیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے کورونا کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اسی روز ان کی بھائی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں۔ چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ادارے کی عزت نہیں کر رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved