وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔
فیروز پور روڈ لاہور میں قائم سرکاری سکول میں سکول کھانا پروگرام کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ فری کھانا فراہم کرنے سے 33 فیصد بچوں کی حاضری میں اضافہ ہوا جبکہ 77 فیصد تک بچوں کی صحت میں بہتری پائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ پروگرام لاہور شہر کے سرکاری پرائمری سکولوں میں لانچ کیا جا رہا ہے، جس پر سالانہ 15 لاکھ روپے کے اخراجات درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اللہ والا ٹرسٹ اور ہنڈا پاکستان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس پر ان کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔
My comments on results of School Meal Program that we started in some Government Schools. pic.twitter.com/JSQy2vfbzA
— Murad Raas (@DrMuradPTI) February 3, 2022
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے آغاز پر ہی بچوں کی معیاری غذا اوربہترین نشوونما کی طرف توجہ دلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے بچوں کیلئے پیسے عطیہ کریں۔