بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

3  فروری‬‮  2022

وزارت داخلہ نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں  کے بعد ملک بھر کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کیلئے جاری کئے گئے وزارت داخلہ کے ہائی الرٹ میں تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف سی کی مستعدی کا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے میں اہم  کردار رہا۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے  علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں 13 دہشت گردہلاک ، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کا مراسلے میں کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved