وزیر داخلہ کا بلوچستان حملوں میں بلوچ عسکریت پسند تنظیموں، ٹی ٹی پی اور را کے گٹھ جوڑ کا اشارہ

3  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں ٹی ٹی پی اور را کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہی ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی و دیگر): جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے نامی تنظیم بنائی۔ انہوں نے کہ اس عسکریت پسند گروپ کو کالعدم ٹی ٹی پی کی سپورٹ حاصل ہے، اس کے ساتھ داعش اور دیگر گروپ بھی ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بھارت سے روابط ہیں اور افغانستان میں بھی ان کے کیمپس ہیں، اکیلے بی این اے میں اتنی سکت نہیں کہ وہ پنجگور اور نوشکی جیسے حملے کر سکے۔ دہشت گرد گروپ را کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان کے دو علاقوں میں گزشتہ رات داخل ہونے والے دہشت گرد گروہ کی جانب سے بدامنی پھیلانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور باقی کی تلاش جاری ہے۔ سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی 20 فیصد رقبے پر باڑ لگانے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ رات اس کھلی جگہ سے داخل ہوئے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین میں سرگرم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved