انسداد دہشتگرد فورس نے خانیوال میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی خفیہ اطلاعات پر خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں مغربی بائی پاس روڈ پر کی۔کامیاب کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو ریاض احمد اور عمران حیدر کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔
دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں تک رسائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.دوسری جانب بلوچستان میں بولان کے علاقے مچھ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا