سپریم کورٹ رجسٹری میں بم کی اطلاع پر مقدمات کی سماعت اور دفتری امور روک دیئے گئے،بتایا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کراچی رجسٹری پہنچ گیا، عملے نے کمرہ عدالت اور برانچز کی سرچنگ شروع کر دی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جگہ جگہ ناکہ بندی اور چیکنگ کے علاوہ سپریم کورٹ کے کی جانب جانے والی تمام شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ متعلقہ جگہ پہنچ گیا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہر جگہ چیک کیا کچھ نہیں ملا، ممکن ہے کسی نے شرارت کی ہویا خوف و ہراس پھیلانے کے لئے غلط اطلاع دی ہو، اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔