نورا فتحی کا 37 ملین فالوورز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اچانک ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

4  فروری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اچانک ڈیلیٹ ہونے پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی نے اپنے انسٹا گرام سےابھی کل ہی ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں وہ وہ دبئی میں شیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ آج ان کے مداح اس وقت تشویش میں مبتلا ہو گئے جب انہیں ایپلیکیشن پر نورا کا اکاؤنٹ سرچ کرنے کے باوجود بھی نہیں مل رہا تھا۔

یاد رہے کہ نورا فتحی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جس کے باعث شائقین نے سوشل میڈیا پر ایسے تبصرے کئے کہ شاید ان کا اکاؤنٹ کسی ادارے کی جانب سے معطل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہونے کے بعد نورا فتحی خود میدان میں آئیں اور انسٹا گرام پر ایک سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سے کوئی میرے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ہیک کرنےکی کوشش کررہا تھا، انسٹاگرام ٹیم کا شکریہ جس نے میری مدد کی۔

نورا فتحی کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی سٹوری کا سکرین شاٹ

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved