پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں قربتیں پھر سے بڑھنے لگیں، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی ظہرانے کی دعوت قبول کر لی

4  فروری‬‮  2022

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹیلی فون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے بلاول بھٹو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کے بعد شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو کل 5 فروری کو ظہرانے کی دعوت دی، جسے بلاول نے قبول کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں حکومت کے خلاف تحریک کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے ظہرانے میں بلاول کے ساتھ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دلاور خان گروپ کے ووٹوں سے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور اے این پی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الگ ہو گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved