فیس بک صارفین میں اچانک کمی ہونے لگی، 200 ارب ڈالر کا نقصان

4  فروری‬‮  2022

فیس بک کو حالیہ مہینوں صارفین میں تاریخی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث فیس بک کے شیئرز کی قیمت گرنا شروع ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سروسز کو 18 برس ہو گئے ہیں، لیکن صارفین کی تعداد میں حالیہ تاریخی کمی نے انتظامیہ کو پریشان کر دیا ہے۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی  میٹا نیٹ ورکس نے بتایا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2021ء  کی سہ ماہی میں روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں  جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی نسبت کمی آئی ہے،  اور صارفین کی تعداد  ایک ارب 93 کروڑ سے کم ہوکر ایک ارب 92 کروڑرہ گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ میں پہلی بار صارفین کی تعداد میں کمی کا اعتراف کیا گیا ہے، جس  کے نتیجے میں اس کے شیئرز کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی آئی۔ میٹا سروسز کا کہنا ہے کہ اس کمی کے باعث فیس بک کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہو گئی ہے۔

رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک سے بڑھتی مسابقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سروسز اس وقت شارٹ ویڈیوز پلیٹ فارم جیسے ریلز کی جانب بڑھ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ  اس وقت ہمارا سب سے زیادہ تیزی سے فروغ پانے والا فارمیٹ ہے۔ مارک زکر برگ کا مزید کہنا تھا  کہ فی الحال ریلز سے اسٹوریز یا فیڈز کی طرح آمدنی نہیں ہو رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved