اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک

5  فروری‬‮  2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد میں چیکنگ کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس اہلکار ناکہ ، تھانہ ترنول پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، تھانہ ترنول کے علاقہ ای 16 میں پولیس پارٹی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف معمول کی چیکنگ کررہی تھی، چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک ہنڈا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کے  بجائے بھگادی، پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو پیچھا کرکے دوبارہ روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں بیٹھے4 ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، دو فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی  قبضہ میں لے لی، جس میں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved