شیخ رشید نے (ن) لیگ کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی

20  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ن اور ش الگ الگ ہیں اور الیکشن سے قبل تیسری ن لیگ بھی وجود میں آ جائے گی۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر قانون ہاتھ میں نہیں لیا گیا تو کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔تاہم انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر کسی نے دنگا فساد کیا تو وہ اپنے لیے گڑھا کھودے گا۔شہباز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں تو اچھی بات ہے۔ملاقاتوں کے بعد باتیں بھی سامنے آنی چاہییں۔شیخ رشید  کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ناظم الامور سے مریم نواز اور شہباز شریف کی الگ الگ ملاقات یہ  اس با ت کا ثبوت ہے کہ وہ  دو پارٹیاں ہیں۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا، پی ڈی ایم شوق سے احتجاج کرے، الیکشن سے پہلے اپوزیشن دنگا فساد کرنا چاہتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved