سراغڑگی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں5 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں،جبکہ 4 کو زندہ نکال لیا گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا کہنا ہے کہ 2 کان کن ابھی تک کان کے اندر پھنسے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔عبدالغنی کا کہنا ہے کہ کان میں دھماکے سے کہ 3زخمیوں کوٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا ہے اور دھماکےکی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کی کانوں میں آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بلوچستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلہ کی کان کنی یہاں کی ایک بڑی صنعت ہے۔