مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 نوجوان شہید

5  فروری‬‮  2022

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے زکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی قابض افواج نے علاقے کی تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے، آخری اطلاعات آنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 22 کشمیریوں کو شہید کیا جس میں سے 4 جعلی مقابلوں میں شہید ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved