وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنےعیاں ہوچکا ہے ، کشمیریوں کی تکالیف کو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پروزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنےعیاں ہوچکا ہے ، کشمیریوں کی تکالیف کو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔
کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے اور انکی نسل کشی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہرعالمی فورم پر کشمیرکامقدمہ پیش کیا آج مسئلہ کشمیر دوبارہ ابھر کردنیا کے سامنے آیاہے پہلی بار مودی RSS کی انتہا پسندہ سوچ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوئی۔ @FarrukhHabibISF
#KashmirSolidarityDay pic.twitter.com/hmNZ9CRhiQ— PTI (@PTIofficial) February 5, 2022
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف ہورہا ہے ، اوور سیزپاکستانی مسئلہ کشمیرکو ہمیشہ اجاگرکرتے ہیں ، کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ برہان وانی جیسے تحریک آزادی کے کارکنوں کو شہید کیاگیا ، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، مسئلہ کشمیر دوبارہ ابھر کردنیا کے سامنے آیا۔