آصف علی زرداری نے شہباز شریف کے گھر میں تیار کیا گیا کھانا کیوں نہ کھایا؟

5  فروری‬‮  2022

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج شہباز شریف کے گھر ظہرانے میں شریک ہوئے، لیکن انہوں نے وہاں سے کھانا نہیں کھایا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آج ہونے والی ملاقات کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کسی نے بھی مصافحہ نہیں کیا، جبکہ ملاقات کے دوران بھی نشستوں میں مناسب فاصلہ رکھا گیا۔ لیکن اس کے باوجودبھی آصف علی زرداری کا شہباز شریف کے گھر سے کھانا نہ کھانا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کر رہی ہے

اب ذرائع سے اس کی ایک معقول وجہ سامنے آئی ہے کہ ظہرانے کے وقت آصف علی زرداری کا ذاتی اسٹاف ان کیلئے پرہیزی کھانا اور ان کی ادویات لیکر آیا، جسے وہ معالج کی تجویز پر استعمال کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved