وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات

6  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کےدرمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور او رخطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس اہم ملاقات میں سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چینی صدر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کی، اس تاریخی ملاقات کے بعد وزیر اعظم اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

دورہ چین، وزیراعظم کی دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں .گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، اسد عمر، شوکت ترین اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جب کہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے آگے بڑھنے ، علاقائی وعالمی تشویش کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved