گزشتہ روز دو سیاسی خاندانوں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا، شہباز گل

6  فروری‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کل دو سیاسی خاندانوں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری، بلاول زرداری ، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم صفدر سب بیٹھے ہوئے تھے، خواجہ سعد رفیق اور دیگر لوگ بھی تھے لیکن انہیں فریم سے کاٹ دیا گیا، جب کہ سعد رفیق کا سیاسی قد مریم سے زیادہ بڑا ہے، یہ وہی مریم نواز ہیں جو نعرہ لگوایا کرتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی، شہبازشریف نے بھی آصف زرداری کو گھسیٹنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2 ورلڈ کلاس یونیورسٹیاں بنائی ہیں جبکہ ہم غریب اور مزدور طبقے کی تنخواہ میں اضافے پر توجہ دے رہے ہیں لیکن جس طرح غریب کی مدد نواز شریف اور آصف زرداری نے کی اس طرح ہم نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں انہوں نے 4 ارب روپے ڈال دیئے۔ آصف زرداری نے سموسے اور پاپڑ والے کی غربت ختم کی لیکن یہ ان غریبوں کے اکاؤنٹ میں یہ پیسے رہنے دیتے لیکن یہ لوگ اگلے دن ہی پیسے نکال دیتے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ پرائیوٹ لیمیٹڈ کمپنیاں ہیں، گزشتہ روز 2 ٹبروں نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا، انہوں نے عہد کیا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر لوٹ مار کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved