گیس بحران، سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں اور خواتین کے تحفظ پر سروے میں عوامی راۓ سامنے آگئی ہیں۔
ملک میں گیس کے بحران پر چاروں صوبوں کی عوام شدید پریشانی کا شکار ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے کے مطابق بلوچستان میں 80 فیصد، سندھ میں 66 فیصد، پنجاب میں 62 فیصد اور خیبرپختونخوا میں گیس کی کمی پر 57 فیصد شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ امن و امان، سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں اور صفائی کے نظام کی صورتحال پر خیبرپختونخوا دیگر صوبوں میں آگے نظر آیا۔
خواتین کا تحفظ
خواتین کے تحفظ کی صورتحال پر بلوچستان اور سندھ کے شہریوں نے سب سے زیادہ اطمینان کا اظہار کیا۔سروے میں ملک بھر سے 2000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔