وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

6  فروری‬‮  2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ماسکو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم رواں ماہ کے آخر تک روس کا دورہ کریں گے، تام اس کا حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم روسی صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی، اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف منصوبوں  پر بات چیت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا 23 سال بعد روس کا پہلا دورہ ہو گا، اس سے قبل 2011ء میں سابق صدر آصف علی زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved