افغان وزیر خارجہ کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر برفباری میں پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل

6  فروری‬‮  2022

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر شدید برفباری کے عالم میں پیدل دفتر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان وزیر خارجہ شدید برف باری کے دوران پیدل اور اکیلے ہی دفتر آ رہے ہوتے ہیں، اور ان کے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ، پروٹوکول آفیسرز سمیت  کوئی دوسرا فرد نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افغان وزیر خارجہ کی اس سادگی کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved