وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کرینگے

7  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے، جس میں اہم معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔

دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر 23 اور 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے، عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی تصدیق کی۔دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ دورہ روس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سرد جنگ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، صدر پرویز مشرف اور صدر آصف علی زرداری بھی ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔دورے کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد پاکستان اسٹریم نامی گیس پائپ لائن پر مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کی موجودہ صورت حال میں وہاں انسانی مسائل، استحکام اور امن پر بھی مشاورت ہوگی۔ پاکستان اپنا اکنامکس ویژن روس کے سامنے رکھے گا، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان زمینی روابط کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved