کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار زخمی

7  فروری‬‮  2022

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 ایف سی اہل کار زخمی ہوگئے۔

سریاب کے علاقے ولی جیٹ میں سکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کے قریب دھماکا ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچے۔

دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔

دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

بلوچستان کے اندر بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملوں میں شدت آرہی ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ یہ تنظیم اپنی کارروائیوں کے ذریعے نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو بلکہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے چلنے والے منصوبوں کو بھی اپنا اہم ہدف سمجھتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved