آصف زرداری کے رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کے بعد چوہدری شجاعت سے ملاقات طے

7  فروری‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران اپنے سیاسی رابطوں میں تیزی لے آئے ہیں۔ہفتے کے روز شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد آصف زرداری آج مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدی پرویز الٰہی، وفاقی وزیر مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
مقلات کے دوران آصف زرداری سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔اس موقع پر ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مرکز اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے، اس دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد تحریک کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved