ہنگو میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

20  اکتوبر‬‮  2021

خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کے فوجی چیک پوسٹ  پر حملے سے پاک فوج کا ایک جوان 26 سالہ وقاص شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں رات گئے دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور اورمؤثر جواب دیا اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دئیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوانے والے پاک فوج کے جوان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved