کورونا ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، کینیڈین دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ

7  فروری‬‮  2022

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے کے آخری ہفتے میں ٹرک ڈرائیوروں نے کینیڈا امریکہ کی سرحد پار کرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا، جس میں بعد ازاں تیزی آ گئی اور ہفتے کے دوران سینکڑوں ٹرک کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں جمع ہو گئے تھے۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے باعث اس احتجاج میں مزید تیزی آ گئی، ابھی ٹرک ڈرائیوروں نے شہر کے داخلی دروازوں پر ٹرک کھڑے کر کے شہر کو بند کر دیا ہے، اور شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹرک ڈرائیوروں نے خیمے لگا لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا شدید احتجاج، کینیڈا کے وزیراعظم خفیہ مقام پر منتقل

اوٹاوا میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سٹی میئر نے اوٹاوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میئر اوٹاوا کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے، ایمرجنسی نافذ کرنے سے حالات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ 30 جنوری کو 3 ہزار کے قریب ٹرک اوٹاوا میں جمع ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے تھے، اور کہا تھا کہ مظاہرین کے نظریات ناقابل قبول ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved