روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات میں مسلسل اضافہ، حجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

7  فروری‬‮  2022

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زرکاحجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ ترسیلات زر اورکھاتوں کا حجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

جنوری 2022ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ 222 ملین ڈالرکی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے آخری مہینہ یعنی جون میں آرڈی اے کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حکومت نے سٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کی معاونت سے سمندرپارپاکستانیوں کیلئے یہ منصوبہ شروع کیاہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس سکیم کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کو ملک میں بینکنگ اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں ادائیگی کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اب تک 175 ممالک میں 3 لاکھ 22 ہزار 463  سے زائد اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ نومبرکے اختتام پرآر ڈی اے اکاؤنٹس کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 676  تھی جو دسمبر 2021ء میں بڑھ کر3 لاکھ 22 ہزار 463  ہوگئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved