جوہری مذاکرات پر ایران کا عالمی طاقتوں کیساتھ مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہو گا

7  فروری‬‮  2022

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات کا نیا دور آج 8 فروری سے ویانا میں شروع ہو گا۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایٹمی مذاکرات کا نیا دور آج سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہو گا۔ جنوری کے اواخر میں یہ مذاکرات اس لئے ملتوی کر دئیے گئے تھے تاکہ شریک وفود اپنے ممالک واپس جا کر حکومتوں سے مشاورت کر سکیں۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے امریکہ نے ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،  جس کے بعد مذاکرات کے حالیہ دور سے مثبت پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔

ایران کیلئے امریکہ کے خصوصی مندوب رابرٹ ملے کا کہنا ہے  وہ جوہری  مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ایران  کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کی امید کے ساتھ ویانا آئیں گے۔ امریکی مندوب نے امید کا اظہار کیا کہ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی  مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مذاکرات میں ایران کے نسبتاً حامی ممالک روس اور چین کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفارتکاروں کا بھی 28 جنوری کو مذاکرات ملتوی کرتے وقت کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات آخری مرحلے پر ہیں، اب سیاسی فیصلوں کا وقت ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے سے سابق امریکی صدر مئی 2018ء میں یکطرفہ طور پر الگ ہو گئے تھے، اور تہران پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اب اسی معاہدے کی بحالی کیلئے چین اور روس کی کوششوں سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے جو نومبر 2020ء سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved