عالمی ادارے امن اور انصاف کو یقینی بنانے میں ناکام رہے، طیب اردوان

20  اکتوبر‬‮  2021

ترک صدررجب طیب اردوغان نے بین الاقوامی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ انصاف اور امن   کو یقینی بنانا جن اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہے ہیں ۔

ترک صدررجب طیب اردوغان نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور اس کو مزید پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔

صدر نے عالمی وبا  کے اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ دو سال سے کورونا کا خطرہ پوری دنیا پر منڈلا  رہا ہے۔اس وبا کے اثرات  سے ابھی تک ہم پوری طرح سے  باہر نہیں آ سکے ہماری معیشت کو اس وبا سے بہت نقصان پہنچا ہے  ان کامزید کہنا تھا کہ معمول کی طرف آنے میں وقت تو لگے گا لیکن دنیا  اب پہلے کی طرح نہیں ہو سکتی ۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا میں امن اور انصاف کو یقینی بنانے والے  ادارے ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔

صدرایردان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کو ان کے حال پر چھوڑ دیا  گیا ہے۔صدر نے مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی طرف اشارہ کرتے  ہو ئے کہا کہ  مغربی ممالک میں نفرت انگیزی  خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے معیشت  کو بھی نقصان پہنچ رہا  ہے۔

ترک صدر نے یورپی سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسلام کے خلاف دشمنی کو استعمال کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved