ایف آئی اے ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول کروا دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی 3 رکنی ٹیم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پرمنی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیس میں عدالتی سمن وصول کروانے پہنچی۔
کورونا کے باعث شہبازشریف کی عدالت سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔عدالت نے10 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو کمرہ عدالت میں پیش ہونےکا سمن جاری کیا ہے۔اہم ترین پیشی میں ملزم شہبازشریف کو4500 صفحات پرمشتمل چالان کی کاپیاں دی جائیں گی۔